ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے تعلقہ کھیل میدان میں 22ڈسمبر کو معذور طلبا کے درمیان ضلعی سطح کے کھیل مقابلوں کا انعقاد

بھٹکل کے تعلقہ کھیل میدان میں 22ڈسمبر کو معذور طلبا کے درمیان ضلعی سطح کے کھیل مقابلوں کا انعقاد

Fri, 21 Dec 2018 20:18:28    S.O. News Service

بھٹکل:21؍ڈسمبر (ایس او نیوز) ضلع انتظامیہ اترکنڑا، ضلع پنچایت اترکنڑا،محکمہ تعلیمات عامہ اترکنڑا اور بی ای اؤ دفتر بھٹکل کے اشتراک سے 22ڈسمبر بروز سنیچر صبح 10بجے سے نوائط کالونی میں واقع تعلقہ کھیل میدان میں اترکنڑا ضلع سطح کا  14 اور 17 سال  کی عمروالے معذور طلبا کے درمیان ضلعی سطح کے کھیل مقابلوں کا انعقاد کئے جانے کی محکمہ کی پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے۔

ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے کھیل مقابلوں کا افتتاح کریں گے تو مقامی رکن اسمبلی سنیل نائک صدار ت کریں گے۔ رکن پارلیمان اننت کمارہیگڈے، ضلع  پنچایت صدر جئے شری موگیر سمیت عوامی نمائندے اور افسران شرکت کریں گے۔ جس کے ضلع اترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول ، ضلع پنچایت ایگزکٹیو آفیسر محمد روشن اور ضلع ایس پی ونایک پاٹل خصوصی مدعوئین کے طورپر موجود رہیں گے۔


Share: